7 اپریل 2013 - 19:30
گوانتا نامو جيل ميں بند قيديوں کي حقوق کي وسيع پامالي

گوانتا نامو جيل ميں بند قيديوں کي حقوق کي وسيع پامالي کے پيش نظر اقوام متحدہ نے امريکا سے کہا ہے کہ وہ گوانتا نامو جيل کو بند کردے

ابنا: اقوام متحدہ کے انساني حقوق کميشن کي سربراہ ناوي پلائي نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ گوانتانامو ميں نامعلوم مدت تک لوگوں کو بند رکھاجانا بين الاقوامي قوانين کي کھلم کھلا خلاف ورزي ہے-انہوں  نے کہاکہ ان قيديوں کو کسي بھي طرح مقدمہ چلائے بغير گوانتانامو ميں بند رکھا جانا عالمي قوانين کو صريحي خلاف ورزي ہے انہوں نے کہا کہ انہيں اس بات بيحد افسوس ہے کہ امريکا نے گوانتانامو جيل بند کرنے کا جو وعدہ کيا تھا اس نے اس پرعمل نہيں کيا –اقوام متحدہ کے انساني حقوق کميشن کي سربراہ نے کہا کہ گوانتانامو جيل ميں بند قيديوں ميں سے آدھي تعداد کو اپنے ملکوں ياکسي تيسرے ملک منتقل کئے جانے کي اجازت مل گئي ہے ليکن ابھي تک انہيں مقدمہ چلائے بغير گوانتانامو ميں بند رکھا جا رہا ہے -اقوام متحدہ کے انساني حقوق کميشن کے علاوہ ايمنسٹي انٹرنيشنل نے بھي امريکي صدر باراک اوباما سے کہا ہے کہ وہ گوانتاناموجيل بند کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کريں اور يا پھر وہاں قيد لوگوں پر منصفانہ طريقے سے مقدمہ چلايا جائے -واضح رہے کہ باراک اوباما نے سن دوہزار آٹھ ميں صد ارتي انتخابات کي مہم ميں اعلان کيا تھاکہ وہ صدر منتخب ہونے کي صورت ميں بدنام زمانہ جيل گوانتانامو کو بند کرديں گے اور جب وہ صدر منتخب ہوگئے اور جنوري دوہزار نو ميں وائٹ ہاؤس ميں انہوں نے قدم رکھ ديا تو اس کے دو ہي دن بعد فرمان بھي جاري کرديا کہ ايک سال کے اندر اندر يعني جنوري دوہزار دس ميں گوانتانامو جيل بند کردي جائے -مگر دو ہزار دس کو تين سال کا عرصہ گذر چکا ہے مگر گوانتانامو جيل ابھي تک بند نہيں ہوئي ہے اور وہاں موجود قيديوں کي حالت زار روز بروز بدتر ہوتي جارہي ہے - پچھلے کئي ہفتوں سے گوانتانامو کے قيديوں نے جيل کي ناگفتہ بہ صورتحال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کررکھي ہے -عالمي ريڈ کراس کميٹي کے ترجمان سائمن شورنو نے گوانتا نامو کے قيديوں کي بھوک ہڑتال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمي ريڈ کراس کميٹي کے معائنہ کاروں نے گوانتانامو کے قيديوں کي جو حالت زار ديکھي ہے وہ عالمي قوانين کي خلاف ورزي ہے –ريڈکراس کميٹي کے ترجمان نے کہاکہ گوانتانامو کے قيديوں کي جوافسوس ناک ہے اس سے ان کي ذہني حالت بھي بگڑ رہي ہے –اس درميان امريکي ذرائع ابلاغ   بھي گوانتانامو کے قيديوں کي بھوک ہڑتال کي خبروں کو يکسر نظر انداز کرکے اس سلسلے ميں امريکي حکومت کي پاليسيوں کي مکمل تائيد اور پيروي کررہے ہيں -گوانتا نامو کے قيديوں کي بھوک ہڑتال کو دو مہينے کا عرصہ گذر رہا ہے مگر امريکي وزارت جنگ اس سلسلے ميں بالکل خاموش ہے –گوانتانامو کے قيديوں نے امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن مجيد کي بے حرمتي اور ان کے ذاتي سامان کو ضبط کرلئے جانے کے خلاف گذشتہ چھ فروري سے بھوک ہڑتال پر بيٹھے ہيں -......./169