7 اپریل 2013 - 19:30
افغانستان میں مزید ۴ غیر ملکی فوجی ہلاک

افغانستان میں طالبان ترجمان نے دارالحکومت کابل کے مغرب میں چار غیر ملکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔

ابنا: طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ اس گروہ کے افراد نے آج کابل کے مغرب میں واقع صوبے وردک کے شہر سید آباد کے علاقے " لورا " میں غیر ملکی فوجیوں کے ایک ٹینک کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اس ٹینک میں سوار چار غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ قاری یوسف احمدی نے یہ بھی دعوی کیا کہ صوبہ وردک کے شہر چک کے ڈپٹی کمشنر کی عمارت کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے یوسف احمدی نے اس حملے میں ہونے والے نقصانات کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا  جبکہ افغانستان کے سرکاری ذرائع اور نیٹو نے بھی اس خبر کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲