6 اپریل 2013 - 19:30
سعودی عرب خلیج فارس کے ممالک پر تسلط قائم کرنے کے در پے

اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان حسین نقوی حسینی نے کہا ہے کہ سعودی عرب خلیج فارس کے دیگر عرب ممالک پر بھی اپنا تسلط قائم کرنے کے درپے ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان حسین نقوی حسینی نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خلیج فارس کنفیڈریشن کی تشکیل پر آل خلیفہ اور آل سعود حکومتوں کے اصرار کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ سعودی عرب امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کو قبول کرتے ہوئے علاقے میں ان پالیسیوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائي اختلافات کو بھی ہوا دینے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کنفیڈریشن کی تشکیل کا منصوبہ امریکی منصوبہ ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ خطے کے مختلف مسائل کے بارے میں سعودی عرب کے رویہ سے پتہ چلتا ہے کہ آل سعود حکومت خلیج فارس کے عرب ممالک کو ایک نام نہاد اتحاد کے زیر سایہ جمع کرکے ان پر اپنی پالیسیاں مسلط کرنے کے درپے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲