ابنا: الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں اپوزیشن تحریک کے5 سال مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے جلاوٴ گھیراوٴ اور پولیس پر پتھراوٴ کیا۔ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ اپوزیشن کی 6 اپریل تحریک کا آغاز پانچ سال پہلے سابق مصری ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے دور میں پولیس تشدد کے خلاف ہوا تھا۔ قاہرہ سمیت مصر کے کئی شہروں میں نکالی گئی ریلیاں پْرتشدد احتجاج میں تبدیل ہوگئیں۔ قاہرہ میں صدر محمد مرسی کے مخالفین نے اعلیٰ عدالت کے قریب سڑک پر ٹائر جلائے ، پولیس پر پتھراوٴ کیا اور عدالت میں گھسنے کی کوشش کی۔ صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406821
مصر میں بعض سیاسی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں جن کے دوران مختلف علاقوں میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔