5 اپریل 2013 - 19:30

قزاقستان کے شہر المآتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکرات کا چوتھا دور ختم ہوگيا۔

قزاقستان کے شہر المآتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکرات کا چوتھا دور ختم ہوگيا ۔ فریقین کے درمیان یہ مذاکرات کل شروع ہوئے تھے جن کے درمیان ابتک چار نشستیں ہوچکی ہیں ۔ ان مذاکرات کے موقع پر ایران اور روس ۔ چین و فرانس کے حکام کے درمیان دو طرفہ گفتگو بھی ہوئی ۔ آج مذاکرات کے چوتھے دور کے اختتام پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی انچارج کیٹرین اشٹون نے گروپ پانچ جمع ایک کے نمائندوں کے مابین بات چیت کیلئے کچھہ وقت طلب کیا تاکہ ان میں آپس میں صلاح و مشورہ ہوسکے۔ اس سے قبل ایرانی مذاکرات کاروں سے متعلق ایک باخبر ذریعے نے اعلان کیا تھا کہ ایران نے مشترکہ اقدامات عمل میں لانے کیلئے گروپ پانچ جمع ایک کو مکمل تفصیلات کے ساتھہ اپنی تجاویز پیش کردی ہیں۔ طے پایا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور انجام پائیگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲