ابنا: فلسطینی ذرائع سے نقل ہے کہ اسرائیلی حکام نے ظلم اور تشدد کی انتہا انجام دیتے ہو ئے فلسطین میں مغربی کنارے القدس کے10دیہات میں پانی کی سپلائی روک دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت اس سے قبل ہی فلسطین کے کئی گاؤں میں پمپ کے ذریعہ پانی کی مقدار پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ رہائش پذیر فلسطینیوں کو پہلے بھی پانی کی کم مقدار مہیا کی جاتی تھی۔مقامی لوگوں کے مطابق سینکڑوں اسکولوں میں فلسطینی طلباء پانی کی کمی کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔فلسطین کی غیر سرکاری تنظیم’’ لینڈریسرچ سینٹر‘‘ کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق براچا اور یذتر کی بستیوں میں رہائش پذیر اسرائیلی آباد کاری فلسطینی عوام کے پانی کو استعمال کر رہے ہیں ۔اس دوران فلسطینی رہائشیوں نے پانی کی مقدار کم کرنے کیخلاف اسرائیلی حکام کے پاس کے شکایت درج کی ہے جبکہ فلسطینی عوام پانی کے استعمال اور دیگر ضروریات استعمال کرنے کیلئے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ نور......./169
5 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406596
غزہ: صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے 10گاؤں میں پانی کی سپلائی بند کی ہے۔فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مکمل طور مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے10 گاؤں میں پانی کی سپلائی کاٹ دی ہے۔