5 اپریل 2013 - 19:30

طالبان کے ترجمان نے افغانستان میں 7 غیرملکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کے ایک جنگجو نے آج دوپہر کے وقت جنوبی افغانستان کے صوبۂ زابل کے صدر مقام قلات میں خود کش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 غیرملکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق اس خود کش حملے میں صوبۂ زابل کے گورنر کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ حملے کے بعد افغان سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں اسپتال کا ایک ملازم مارا گيا ہے۔
واضح رہے کہ آزاد ذرائع نے اس حملے میں صرف تین افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔