ابنا: پاکستان کے شہر بلوچستان کے علاقہ نوشکی ٹاؤن میں واقع ضلعی الیکشن کمیشن کے آفس پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے ہفتے کو حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوئے۔ نوشکی کوئٹہ کے مغرب میں 142 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔اس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ای سی پی کے آفس پر ایک دستی بم پھینکا اور جائے وقووہ سے بھاگ گئے۔ دھماکے سے آفس کے بیرونی حصے کو نقصان پہنچا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔اس شورش زدہ صوبے میں الیکشن کمیشن کے آفس میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ جمعرات کو نامعلوم حملے آوروں نے کھاراں میں اسی طرح ایک بم پھینکا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406495
بلوچستان نوشکی ٹاؤن میں واقع ضلعی الیکشن کمیشن کے آفس پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوئے۔