5 اپریل 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی کا اصلی محرک امریکہ کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس امریکی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے علاوہ کوئي چارہ نہیں ہے۔

ابنا:مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈرمیجر جنرل جزائری نے جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی کا اصلی محرک امریکہ کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس امریکی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے علاوہ کوئي چارہ نہیں ہے انھوں نے کہا کہ اگر اس علاقہ میں جنگ چھڑ گئی تو اس سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑےگا۔جنرل جزائری نے کہا کہ مستقل ممالک امریکہ کے دباؤ کے سامنےہر گز سر تسلیم خم نہیں کرتے،اور امریکہ کی منہ زوری اور تسلط پسندی کا دور اب ختم ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں بحران کا اصلی باعث امریکہ ہے اور اگر اس علاقہ میں جنگ ہوئی تو اس سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲