ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کل جمعہ کو ہزاروں شہریوں نے میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں ریلی نکالی ۔ مظاہرین نے مسلمانوں کے خلاف شدت پسند بڈھسٹوں کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے میانمار کی حکومت کو بھی ان مظالم میں برابر شریک قرار دیا اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں پر جاری تشدد کو ختم کرنے میں فوری طور پر کردار ادا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406363
ہزاروں پاکستانی مسلمانوں نے کل جمعہ کو میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں پر شدت پسند بڈھسٹوں کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔