5 اپریل 2013 - 19:30

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈر کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی مہم پر غور کیا گیا۔

ابنا: آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈر کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی مہم پر غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں کولیشن سپورٹ فنڈ اور باہمی تعاون ملٹری ٹو ملٹری تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل لائیڈ آسٹن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل وائیں سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے مفاد پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا ذمہ داری سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دور پاکستان ہے۔

ادھر امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر جنرل لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کے قومی مفاد کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک سے راولپنڈی میں ملاقات کے دوران کمانڈر امریکی سینٹ کام کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ایک قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے، پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، مشکل زمینی علاقے کے باوجود پاک فوج کی دشمن کے خلاف کامیابی قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲