ابنا: ایران کی اعلی قومی سلامی کونسل کے سکریٹری اور ایرانی وفد کے سرابراہ سعید جلیلی کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم مغربی ممالک کی گفتار کے بجائے ان کی عملی رفتار میں تبدیلی کی منتظر ہے اور یہ بات آلماتی مذاکرات میں واضح ہوجائے گي انھوں نے کہا کہ ایران مثبت اور واضح تجاویز لیکر آلماتی مذاکرات میں حاضر ہوا ہے اور مذاکرات کی کامیابی فریق مقابل کی صحیح رفتار پر منحصر ہےاور وہ یہ ہے کہ گروپ 1+5 کے ارکان یورینیم افزودگی کے ایرانی قوم کے حق کو تسلیم کرلیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور اس میں شکوک کو شبہات کا اظہار مغربی ممالک کی معاندانہ پالیسی کا حصہ ہے۔ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کا آٹھواں دور آج بروز جمعہ قزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں شروع ہوگيا ہے۔ ایرانی ٹیم میں سعید جلیلی ، علی باقری، سید عباس عراقچی، حمید رضا عسکری اور رسول موحدیان شامل ہیں جبکہ گروپ 1+5 میں روس، چين، امریکہ، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے نمائندے شامل ہیں۔ ایرانی ٹیم کی قیادت سعید جلیلی اور گروپ 1+5 کی ٹیم کی قیادت یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کررہی ہیں۔...../169
4 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406156
قزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کا آغاز ہوگيا ہے۔