ابنا: تہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ دشمن ملت ایران کو اسلامی حکومت سے مایوس کرنے کےلئے کوششیں کررہا ہے لیکن اس کی یہ کوششیں ناکام ہوکر رہیں گي۔ آيت اللہ محمد امام کاشانی نے کہا کہ دشمن پابندیوں کو بڑھا چڑھا کر نیز ایران کی ترقی اور کامیابیوں کو گھٹا کر پیش کررہا ہے اور اس طرح عوام اسلامی حکومت اور عوام کے درمیاں فاصلے پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن اس کی یہ کوششیں ناکام رہیں گي۔ آيت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ملت ایران نے مزید ہمت و جوش و جذبے سے اسلامی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور مغرب کو جان لینا چاہیے کہ ملت ایران ہرگز اپنے حقوق سے دستبرار نہیں ہوگي بلکہ اپنی مشکلات پر قابو پاکر دشمن کو ٹھوس جواب دے گي۔ خطیب جمعہ تہران نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے نئے شمسی سال کو سیاسی اور اقتصادی جہاد کے نام سے موسوم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور طرح سے شرکت کرکے ایک بار پھر اسلامی نظام سے اپنی وفاداری کا اعلان کرے گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406125
تہران کے خطیب جمعہ کہا کہ ملت ایران ہرگز اپنے حقوق سے دستبرار نہیں ہوگي بلکہ اپنی مشکلات پر قابو پاکر دشمن کو ٹھوس جواب دے گي۔