اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جدہ ایئر پورٹ پر ویٹنگ ہال میں بیٹھے ۴ ایرانی حاجیوں کو ایئر پورٹ کے اندر آنے والے ایک واٹر ٹینکر نے ٹکر مار کر ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایرانی حجاج ایئرپورٹ کے ویٹنگ ہال میں جدہ سے تہران اڑان بھرے والے فلائٹ کا انتظار کر رہے تھے کہ ایک واٹر ٹینکر نے انہیں کچل ڈالا۔اس حادثہ کی وجہ واٹر ٹینکر کی ٹیکنیکی خرابی بتایا گیا ہے۔حادثہ کا شکار ہونے والے حجاج کا تعلق ایران کی راجدھانی تہران سے ہے ان میں تین خواتین اور ایک مرد تھا دو خواتین موقع پر جانبحق ہو گئیں جبکہ ایک دوسرے دو زخمیوں کو فورا ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

