3 اپریل 2013 - 19:30

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 7نکسلی چھاپہ مار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: ہندوستانی ذرائع کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملک کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں واقع گڑھ چرولی ضلعے کے جنگلی علاقے میں آج صبح پولیس اور نکسلی چھاپہ ماروں کے درمیان جھڑپ ہوئي جس کے نتیجے میں 7نکسلی چھاپہ مار ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ مہاراشٹر چھتیس گڑھ سرحد پر واقع ایک گاؤں " بھاٹ پار " کے نزدیک ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب نکسلیوں نے پولیس کے گشتی دستے پر حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 7چھاپہ ماروں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں اور امکان ہے کہ اس جھڑپ میں کئی اور چھاپہ مار ہلاک ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲