3 اپریل 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی کی قیادت میں ایرانی وفد گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے لۓ کل تہران سے آلماتی روانہ ہوگيا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی کی قیادت میں ایرانی وفد گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے لۓ کل تہران سے آلماتی روانہ ہوگيا۔ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان  پانچ اور چھ اپریل کو جمعے اور ہفتے کے دن قزاقستان کے شہر آلماتی میں مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات میں ایرانی وفد ، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹون اور گروپ پانچ جمع ایک کی مذاکراتی ٹیم شرکت کرے گي۔اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اب تک مذاکرات کے تین دور جنیوا میں ، دو دور استنبول میں جبکہ ایک  ایک دور بغداد ، ماسکو اور آلماتی میں منعقد ہوچکا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲