ابنا: رینجرز ذرائع کے مطابق کورنگی نمبر پانچ میں 43 ویں بھٹائی ونگ ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے والے رینجرزکے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے، جناح اسپتال میں زخمی اہلکاروں میں سے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ رینجرز ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے باہر کھڑی موبائل بھی تباہ ہوگئی۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں 4 رینجرز اہلکار زیر علاج ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق کورنگی میں دھماکا انتہائی شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ بھٹائی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب کھڑی کئی گاڑیوں اور دیوار کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں بال بیرنگ اور کیلیں استعمال کی گئیں، دوسرے دھماکے کے خدشے کے پیش نظر رینجرز نے میڈیا کو متاثرہ جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان نے رینجرز اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ .....169
2 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405618
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں بھٹائی رینجرز کے ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکے میں 4 اہلکار جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔