2 اپریل 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں ایرانی قوم کی ترقی وپیشرفت جاری رہے گی۔

ابنا: صدر مملکت نے آج ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد المقدس سے 69 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ارداک ڈیم کی افتتاحی تقریب میں ایرانی قوم کی جاری ترقی و پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں سے ترقی کی چوٹیاں سر کرنے سے متعلق ایرانی قوم کے عزائم پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے شہر مشہد کی جغرافیائی پوزیشن اور اس شہرکے زیارتی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پانی کے ارداک ڈیم کو قابل ذکر اہمیت کا حامل قرار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲