ابنا: رامین مہمان پرست نے آرمینیا میں ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں اتفاق رائے پیدا ہونا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک، المآتی ایک اجلاس کے نتائج کو مکمل کرنے کی کوشش کریں تو وہ ایران کے موقف کے قریب پہنچ جائيں گے۔ رامین مہمان پرست نے کہا کہ آئندہ ہونے والے مذاکرات میں زیادہ پیچیدگياں نہیں ہیں اور مذاکرات کا طریقہ کار اس طرح اختیار کیا جائے کہ ان مذاکرات میں ایران کے حقوق کو تسلیم کیا جائے نیز اس کے ساتھ ساتھ الزامات اور تشویش کو بھی دور کر لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتیجہ خیز نہ ہونے کی اہم وجہ گروپ پانچ جمع ایک کے غیر منطقی مطالبات رہے ہیں۔واضح رہےکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 5 اور 6 اپریل کو قزاقستان کے دارالحکومت المآتی میں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405601
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مجوزہ مذاکرات میں پیشرفت کی امید کا اظہار کیا ہے۔