ابنا: پاکستان میں الیکشن کی مہم زور و شور سے جاری ہے ملک بھر سے 16 ہزار 788 کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو وصول ہوگئے ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد 10 ہزار سے زائد کاغذات ریٹرننگ افسروں کو بھجوا دیے گئے۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے سولہ ہزار سات سو اٹھاسی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوچکےہیں جن میں سےجانچ پڑتال کے بعد 10 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسروں کوبھجوادیے گئے۔ 11 سو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گئےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
2 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405434
پاکستان الیکشن کمیشن کوملک بھر سے 16 ہزار 788 کاغذات نامزدگی وصول ہوگئے ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد 10 ہزار سے زائد کاغذات ریٹرننگ افسروں کو بھجوا دیے گئے۔