ابنا: اس موقع پر ایس پی سی آئی ڈی کا کہنا تھا کہ شہر میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے، جہاں چاہوں موٹرسائیکل پر جاسکتا ہوں ایس پی سی آئی ڈی مظہر مشوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لانڈھی سیدو ملزمان نام مراد اور شیر زمان اٹاچی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک دستی بم ، ایک رائفل گرینیڈ ، ایک نائن ایم ایم پستول اور دو ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے۔ملزمان لانڈھی اور قائد آباد میں اقدام قتل ، بھتہ خوری ، منشیات فروشی اور پولیس موبائلوں پر فائرنگ کرنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے جبکہ یہ تمام کام طالبان کی آڑ میں یا ان کا نام استعمال کر کے کرتے تھے، اس گروپ کے ملزمان پولیس مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔ اس دوران ایک سوال کے جواب میں مظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ شہر میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے اور وہ جہاں چاہیں موٹرسائیکل پر اکیلے بیٹھ کر جاسکتے ہیں۔
.......
/169