1 اپریل 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی نے امریکہ کی پابندیوں کے باوجود قدرتی گيس اور سونے کی تجارت دوبارہ شروع کردی ہے۔

ابنا: تسنیم نیوز کے مطابق امریکہ کی پابندیوں کے باوجود فروری سے ایران نے ترکی سے سونا لینا اور قدرتی گيس دنیا دوبارہ شروع کردیا ہے اور اس مہینے میں ایران نے قدرتی گيس کے بدلے ترکی سے ایک سو بیس ملین ڈالر کا سونا لیا ہے۔ واضح رہے امریکہ اور اسکے پٹھو ملکوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بہانے ایران پر بے بنیاد الزامات لگاکر خود سرانہ پانبدیاں عائد کردی ہیں۔ امریکہ نے چھے فروری دو ہزار تیرہ کو ایران کے خلاف نئي پابندیاں لگادی تھیں جن کی رو سے ایران اپنے تیل کا معاوضہ نہیں لے سکتا ہے۔ ادھر ترکی کے وزیر اقتصاد نے ایران کے ساتھ گيس اور سونے کا تبادلہ بند کرنے کے یورپی یونین کے دباؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یورپی یونین کے مطالبے کو نظر انداز کرتے ہیں۔ اس سے قبل ترکی کے وزیر انرجی اور قدرتی ذخائر نے کہا تھا کہ ترکی امریکہ کی پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران سے قدرتی گيس کی خریداری جاری رکھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242