ابنا: اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے ایک نمائندہ وفد نے گذشتہ روز علامہ شیخ مرزا علی نگری کی قیادت میں راولپنڈی میں سربراہ اسلامی تحریک و شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں فرزند مرحوم شیخ غلام حیدر نجفی و سابقہ امیدوار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی و سیاسی شخصیت محمد علی شیخ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وفد نے علامہ ساجد نقوی کو گلگت بلتستان کی سیاسی، معاشرتی اور مذہبی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا اور مختلف قومی امور میں مشاورت اور ہدایات لیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کو اسلامی تحریک پاکستان کی آئندہ قومی انتخابات میں بھرپور شرکت اور اپنی سیاسی پالیسی و حکمت عملی سے آگاہ کیا، نیز تشیع کے حقوق کے حصول کیلئے پر امن جدوجہد کو جاری رکھنے اور قومی پلیٹ فارم سے ہی منسلک رہنے کو قوم و ملت کی کامیابی کا واحد حل قرار دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
1 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405151
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے ایک نمائندہ وفد نے گذشتہ روز راولپنڈی میں علامہ سید ساجد علی نقوی سے خصوصی ملاقات کی۔