ابنا: شام کے شہر حلب میں اوقاف کے سربراہ شیخ عبد القادر الشہابی نے سلفی وہابی دہشت گردوں کی طرف سے ایک سنی عالم دین کا سرکاٹنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد امریکی ایجنٹ اور آلہ کار ہیں اور ہمیں امریکی طرز کی آزادی نہیں چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مسجد الحسن کے سنی امام جماعت شہید شیخ حسن سیف الدین کو وطن کی محبت کے جرم میں دہشت گردوں نے شہید کیا۔انھوں نے کہا کہ دہشت گرد کون سی آزادی کا دم بھرتے ہیں؟ دہشت گرد کونسے عقیدے کے پیروکار ہیں؟اگر آزادی عوام کا قتل اور عوام کا خون بہانا ، مسجدوں کی توہین اور ویرانی اور عوامی مال و دولت کو لوٹنا اور چوری کرنا ہے تو یہ بہت بری آزادی ہے اور شامی عوام کو ایسی آزادی نہیں چاہیے۔الشہابی نے کہا کہ دہشت گرد امریکی طرز کی آزادی چاہتے ہیں جس میں چوری ، خونریزی ، تباہی اور بربادی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلفی وہابی ملا عوام کے قتل کا فتوی صادر کرتے ہیں عرب لڑکیوں کی توہین کرتے ہوئے انھیں دہشت گردوں کے ساتھ بدکاری اور جنسی فعل کے ارتکاب کا جواز فراہم کرتے ہیں جبکہ اس قسم کے افعال اسلام سے دور ہیں، انھوں نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گرد سعودی عرب کی سرپرستی میں امریکی اسلام کوفروغ دے رہے ہیں جس میں مسلمانوں کا خون بہانا جائز اور مباح ہے۔......./169
1 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405114
شام کے شہر حلب میں اوقاف کے سربراہ نے سلفی وہابی دہشت گردوں کی طرف سے ایک سنی عالم دین کا سرکاٹنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد امریکی ایجنٹ اور آلہ کار ہیں اور ہمیں امریکی طرز کی آزادی نہیں چاہیے۔