1 اپریل 2013 - 19:30

افغانستان کثیرالقومی فوج ایساف کے کمانڈر ان چیف نے کل راولپنڈی میں پاکستان کی فوج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل پرویز اشفاق کیانی سے ملاقات کی ۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کثیرالقومی فوج ایساف کے کمانڈر ان چیف نے کل راولپنڈی میں پاکستان کی فوج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل پرویز اشفاق کیانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جنرل پرویز اشفاق کیانی نے کہا کہ ایساف افغانستان کے اندر سے سرحد پار کاروائياں روکنے کے لئے پاکستان کی مدد کرے۔ اس موقع پر افغانستان کی صورتحال اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق گفتگو ہوئي۔ پاکستان کی فوج کے چیف آف دی آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان پرامن مستحکم اور متحدہ افغانستان چاہتا ہے اور افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ایساف کمانڈر نے اس ملاقات میں کہا کہ پاکستان افغانستان اور عالمی برادری خطے میں امن کی خواہاں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242