31 مارچ 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہےکہ ایران اور مصر شام کے بحران کے حال کے سلسلے میں اشتراک نظر رکھتے ہیں۔

ابنا: ایران کے نائب وزیر خارجہ نے گذشتہ روز اتوار کو قاہرہ میں مصر کے وزیر خارجہب محمد کامل عمرو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور مصر شام کےبارے میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں اور اس بات پر تاکید کرتے ہیں کہ شام کا بحران صرف سیاسی طریقوں سے حل ہوسکتا ہے۔ امیر عبداللھیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مصرکے صدر کی اس تجویز کی حمایت کرتا ہےکہ شام کا بحران پرامن طریقے سے حل کیا جائے اور شام کے  تعلق سے قطر میں عرب لیگ کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے مصر کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنے مذاکرات کو مفید اور تعمیری قراردیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے صدر مرسی کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ممالک نے تعلقات میں بہتری لانے کے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ واضح رہے انیس سو اناسی میں مصر کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے بعد ایران اور مصر کے تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔.........../242