ابنا: سعودی عرب کے وزیراطلاعات و ثقافت عبدالعزیز بن محی الدین خوجہ نے آج اپنے ملک کی کابینہ کے ہفتے وار اجلاس کے اختتام پر ایک بیان میں بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں کی آبادی کا ڈھانچہ تبدیل کرنے سے متعلق صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس قسم کے غیر قانونی اقدامات کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کی پرواہ کئے بغیر مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ بیت المقدس کی آبادی کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کی غرض سے صیہونی آباد کاری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور وسیع پیمانے پر صیہونی کالونیاں اور مکانات تعمیر کررہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
31 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404981
سعودی عرب نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جاری غیر قانونی اقدامات کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔