31 مارچ 2013 - 19:30

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اتوار کو دوحہ میں قطر کے امیرشیخ حمادبن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی اور طالبان سے امن مذاکرات کے آغاز کیلیے قطر میں طالبان کا دفتر کھولنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

ابنا: قطر کی سرکاری خبرایجنسی کیو این اے نے بتایا کہ ہے کہ صدر کرزئی نے قطر کے امیر شیخ حمادبن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی اور طالبان سے امن مذاکرات کے آغاز کیلیے قطر میں طالبان کا دفتر کھولنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد نے اے ایف پی کو بتایاکہ قطر میں طالبان دفتر کے قیام کا کرزئی سے کوئی تعلق نہیں، یہ طالبان اور قطری حکومت کے درمیان معاملہ ہے۔انھوں نے کہا کہ قطر میں موجود ہمارے نمائندے صدرکرزئی سے ملاقات یا بات چیت نہیں کرینگے۔ ذبیح اﷲ مجاہد ایک درجن کے قریب سیاسی ممبران کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے قطرمیں اپنے اہلِ خانہ کیساتھ مقیم ہیں لیکن افغان طالبان نے اب تک اپنے دفترکے باقاعدہ آغاز کی تصدیق نہیں کی۔ صدرکرزئی کے قریبی ساتھی کے مطابق دوحہ میں طالبان کے دفترکے قیام میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242