ابنا: اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں یوم الارض کی مناسبت سے کل فلسطینیوں نے وسیع مظاہرے کئے جن کے دوران مظاہرین اور صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئيں۔ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے الخلیل شہر میں یوم الارض کے موقع پر ہونے والے فلسطنینیوں کے مظاہرے روکنے کے لئے مظاہرین پر پانی کی زبردست بوچھاڑ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ اطلاعات کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے میں ہونے والے مظاہروں میں مختلف ممالک کے امن کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ دوسری طرف بیت المقدس میں یوم الارض کے مظاہرے روکنے کے لئے صیہونی حکومت نے بہت بڑی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کیا جنہوں نے فلسطینیوں کو مسجدالاقصی کی طرف جانے سے روک دیا۔ بیت المقدس کے بعض علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئي ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242