30 مارچ 2013 - 19:30

ہندوستان نے ایران پر مغرب کی مسلط کردہ پابندیوں کی پروا کئے بغیر ایران سے تیل درآمد کئے جانے والے خام تیل کے بیمہ کے لئے دو ہزار کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: دہلی سے رپورٹ کے مطابق یہ فنڈ ایران سے تیل درآمد کرکے ہندوستان کے تیل صاف کرنے والے کارخانوں کے بیمہ پر استعمال کیا جائے گا اور اس فنڈ کے قیام سے ہندوستانی تیل کے کارخانوں کو ایرانی خام تیل کے بیمہ کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہوجائے گا۔اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے تیل کارخانوں کو ایرانی خام تیل صاف کرنے کے لئے بیمہ کرانے میں مشکلات پیش آرہی تھیں لہذا ہندوستان نے اس صورت حال کے پیش نظر ایک خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے دو ہزار کروڑ روپے مختص کئے جائيں گے تاکہ ایرانی تیل درآمد کرنے والی تیل ریفائنریوں کا بیمہ کیا جائے۔ حکومت ہندوستان نے یہ بھی منصوبہ بنایا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو فنڈ کی رقم بڑھا کر 10 ہزار کروڑ روپے کی جاسکتی ہے۔......./169