29 مارچ 2013 - 19:30

شام میں فوج نے امن کے قیام کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں غیرملکی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

ابنا: اطلاعات کےمطابق شامی فوج نے ادلب میں ایک کارروائي میں جبہت النصرہ اور معارت النعمان نامی دہشت گرد گروہوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے مسلح افراد کو ہلاک کردیا ہے اور اس کارروائي کے دوران فوجیوں نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کرلیا۔ شامی فوج کے ایک دستے نے العمودیہ نامی علاقے میں بھی بہت سے مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔شامی فوج نے درعا، دمشق، حلب اور لاذقیہ علاقوں میں بھی متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔ واضح رہے کہ سنہ 2011  سے امریکہ، صیہونی حکومت، برطانیہ، فرانس، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے حمایت یافتہ مختلف ملکوں کے دہشت گردوں نے شام کے بعض علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف استقامت کے اہم محور شام کی بشار اسد حکومت کی سرنگونی کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242