29 مارچ 2013 - 19:30

عرب انسانی حقوق کی تنظيم کے سربراہ نے سعودی عرب میں آل سعود کی طرف سے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعودی انسانی، اخلاقی اور اسلامی اقدار کو پامال کررہے ہیں اور شیخ النمر باقر النمر کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ابنا: انسانی حقوق کی عرب تنظيم کے سربراہ امجد سلفیتی نے سعودی عرب میں آل سعود کی طرف سے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود انسانی، اخلاقی اور اسلامی اقدار کو پامال کررہے ہیں اورسعودی عرب کے سرکاری وکیل کی جانب سے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ النمر باقر النمر کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظيم کو سعودی عرب میں انسانی حقوق کے نقض ہونے پر شدید تشویش لاحق ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں اپوزیشن رہنماؤں کو سخت شکنجے دیئے جاتے ہیں اور آل سعود حکومت کے مخلفین کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔
.....
/169