ابنا: ہندوستان کے پٹروليم کے وزير ويرپا موئلي نے کہا کہ وہ ايران کے گيس پائپ لائن پروجيکٹ ميں شامل ہونے کے لئے اس سے مذاکرات کررہے ہيں - ہندوستان کے پٹروليم کے وزير نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ امن گيس پائپ لائن ہندوستان کے لئے بہت ہي اہميت رکھتي ہے کہا کہ نئي دہلي اس پروجيکٹ ميں شامل ہونے کے لئے تہران کے ساتھ بات چيت کررہا ہے -
امن گيس پائپ لائن پاکستان اور ہندوستان کے لئے ايران کي مجوزہ گيس پائپ لائن کا نام ہے اور اس سلسلے ميں ہونےوالے سمجھوتے کے مطابق ايران آئندہ پچيس سال تک پاکستان اور ہندوستان کو گيس فروخت کرتا رہے گا اور برصغير کے ملکوں کو گيس کي فراہمي کے تعلق سے ايران سے گيس کي خريداري کا راستہ ہي سب سے آسان اور سستا راستہ ہے - پاکستان اور ہندوستان کے لئے ايران کي گيس کي فروخت کا منصوبہ انيس سو نوے ميں پيش کيا گيا مگر اس منصوبے پر باقاعدہ بات چيت دس سال قبل شروع ہوئي -
ايران سے ہندوستان کے لئے ايران کي گيس پائپ لائن ستائيس سو کلوميٹر طويل ہے اور يہ پائپ لائن پاکستان کے راستے ہندوستان کو پہنچائي جائے گي اس پروجيکٹ کے مکمل ہوجانے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کو روزانہ ايک سو پچاس ملين ميٹر مکعب گيس ايران سے برآمد کي جائے گي جس ميں نوے ملين ميٹر مکعب گيس ہندوستان اور ساٹھ ميٹر مکعب گيس پاکستان کو فراہم کي جائے گي –
گذشتہ دنوں پاکستان کے صدر آصف زرداري اور اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر احمدي نژاد نے ايران اور پاکستان کے سرحدي علاقے ميں اس پائپ لائن کي تعمير کا سنگ بنياد رکھا گيا –
.......
/169