28 مارچ 2013 - 19:30

ہندوستان کے وزیر اعظم نے پاکستان کے نگراں وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کے کامیاب انعقاد کی حمایت ظاہر کی۔

ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے اپنے خط میں پاکستان کے نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو کو وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان، پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کا حامی ہے اور اس ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھتا دیکھنا چاہتا ہے۔
 ہندوستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان میں نگراں سیٹ اپ آنے پر ہندوستان کے  وزیراعظم منموہن سنگھ نے نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انھوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہندوستان، پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھتے دیکھنے کا خواہاں ہے اور ہم  پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کے حامی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242