28 مارچ 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مختلف میدانوں میں ملت ایران کی تیز رفتار ترقی کو کوئي بھی چیز نہیں روک سکتی۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کے مغربی صوبے لرستان میں دنیا کے سب سے اونچے کنکریٹ ڈیم کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام میدانوں میں ملت ایران کی تیز رفتار ترقی و پیش رفت جاری ہے اور اس راہ میں دشمن کی طرف سے کھڑی کی جانے والی کسی بھی طرح کی رکاوٹ  بے کار و بے سود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صوبۂ لرستان میں دنیا کے سب سے اونچے ڈیم کی تعمیر کے افتتاح سے، پہلے مرحلے میں، پندرہ سو میگاواٹ اور پھر اس کے بعد ہر گھنٹے میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی تیار کی جاسکے گي۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بختیاری کے نام سے معروف دنیا کے سب سے بلند اور اونچے ڈیم کی تکمیل سے تقریبا" پانچ ارب دو سو ملین مکعب میٹر پانی کا ذخیرہ کیا جاسکے گا  کہا کہ بختیاری ڈیم کی تعمیر کے ذریعہ ملت ایران نے ایک بار پھر اپنی ترقی و پیش رفت کے تعلق سے دشمنوں کے سامنے اپنے عزم و ارادے کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242