ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ملتان میں منعقد ہونے والے عزادری کے عنوان سے سمینار میں کہا ہے کہ عزادار سیدالشہداء (ع) کا مقام بہت بلند ہے، جس کا اندازہ اُسے بروز محشر ہوگا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے کردار کے ذریعے ملنگ، محب اور عزادار کے درمیان پیدا ہونے والے خلاء کو پُر کرکے اپنے اسم بامسمی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ماتمی، محب، ملنگ، نوحہ خواں اور لائسنسدار یہ سب ایک ہی گلدستے کے پھول ہیں اور مجلس وحدت مسلمین ان سب کو ایک لڑی میں پرو کر وحدت کا ثبوت دے گی۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا مزید کہنا تھا کہ عزادری ہماری محافظ ہے نہ کہ ہم عزادری کے محافظ ہیں، ہماری بقاء عزاداری سیدالشہداء (ع) کی بقاء کے ساتھ متصل ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ہر غیرت مند شیعہ کی مومن کی جماعت ہے اور آئندہ الیکشن میں یہ بات واضح ہوجائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
27 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 403763
علامہ عبد الخالق اسدی: عزادری ہماری محافظ ہے نہ کہ ہم عزادری کے محافظ ہیں، ہماری بقاء عزاداری سیدالشہداء (ع) کی بقاء کے ساتھ متصل ہے