ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق رینٹل پاورکمیشن کے قیام کے لیے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط پر سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے خط لکھ کر عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جس پر انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کوائف سے ہٹ کو کوئی فائدہ لینے کی کوشش کرنا عدالتی کام میں مداخلت ہے۔
راجہ پرویزاشرف کے وکیل وسیم سجاد نے موقف اختیار کیا کہ راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور کیس میں مشکلات کا سامنا تھا اس لیے خط لکھا،چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت رینٹل پاور کیس میں فیصلہ دے چکی جس پر ہر حال میں عمل ہونا ہے ،راجہ پرویز اشرف کی استدعا مان لی تو آئندہ ہر آنے والا صدراوروزیراعظم چیف جسٹس کو خط لکھے گا اور دنیا کہے گی کہ عدالت وزیراعظم سے متاثر ہو گئی ۔
................
/242