26 مارچ 2013 - 19:30

اقوام متحدہ نے شام ميں دمشق حکومت کے مخالفين کے ذريعے کيميائي اسلحے کے استعمال کي تحقيق کے لئے ايک کميٹي تشکيل دے دي ہے -

ابنا: اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون نے شام ميں کيميائي اسلحے کے استعمال کي تحقيق کے لئے ايک کميٹي بنانے کا اعلان کرتے ہوئے سويڈن کے ايک سائنسداں ايکے سيلسٹورم کواس کميٹي کا سربراہ معين  کيا ہے -
ايکے سيلسٹورم انيس سو نوے ميں عراق ميں  کميائي ہتھياروں کي تلاش کے لئے اقوام متحدہ کے  معائنہ کاروں کي ٹيم ميں شامل تھے -

ياد رہے کہ شام ميں بشار اسد کي حکومت کے خلاف جنگ ميں مصروف مغرب اور علاقے کي رجعت پسند حکومتوں کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگردوں نے شام کے شہر حلب کے ايک مضافاتي علاقے ميں  زہريلي کميائي گيس کے حامل راکٹ داغے ہيں –
دہشتگردوں کے وحشيانہ کيميائي حملے ميں شام کے پچيس عام شہري جاں بحق اور سو سے زائد زخمي ہوئے ہيں - کيميائي اسلحے کے استعمال کے بعد شام کي حکومت نے اقوام متحدہ سے  غير جانبدار تحقيقات کرانے کا مطالبہ کيا تھا-
.....
/169