ابنا: مصر کے صدر محمد مرسي نے بدھ کے روز اعلان کيا ہے کہ پارليماني انتخابات اکتوبر ميں ہوں گے - انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام سے پہلے نئي پارليمنٹ تشکيل پاجائےگي -ياد رہے کہ مصر کے صدر محمد مرسي نے اس سے پہلے اعلان کيا تھا کہ پارليماني انتخابات اپريل ميں شروع ہوں گے ليکن مصر کي عدالت عاليہ نے انتخابات منسوخ کرديئے تھے-دوسري طرف سيکورٹي اہلکاروں نے قاہرہ کے تحرير اسکوائر پر ستائس افراد کو گرفتار کرليا ہے -رپورٹ کے مطابق مصر کے سيکورٹي اہلکار سادے لباس ميں تحرير اسکوائر پہنچے اور وہاں موجود ستائيس افراد کو گرفتار کرليا-ياد رہے کہ مصر ميں محمد مرسي کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہي قاہرہ کا تحرير اسکوائر مخالفين کے احتجاجي دھرنوں اور مظاہروں کا مرکز بنا ہوا ہے –قاہرہ ميں صدر مرسي کے مخالفين اور سيکورٹي اہلکاروں کے درميان بارہا جھڑپيں بھي ہوئي ہيں جن ميں بہت سے افراد ہلاک اور سيکڑوں زخمي ہوچکے ہيں-...../169
26 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 403493
مصر ميں پارليماني انتخابات اکتوبر ميں ہوں گے -