ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ عرب لیگ نے شام میں خونریزی روکنے کے بجائے مزید خون بہانے کے اسباب فراہم کئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے شام میں دہشت گردوں کو عرب لیگ کے بعض ارکان کی جانب سے ہتھیار فراہم کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ خود عربوں کا خون بہانے میں شری ہوگئی ہے اور یہ وہی منصوبہ ہے جس کی امریکہ اور اسرائیل حمایت کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل جس اقدام کی حمایت کریں وہ باطل اقدام ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے عرب لیگ میں شام کی سیٹ کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے کے اقدام کو ایک نئی اور بری بدعت قراردیتے ہوئے کہا کہ یہی بدعت کل عرب ليگ کے دیگر ارکان کے دامن گیر ہوجائے گي۔ انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں عرب لیگ کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں اور عرب ليگ علاقہ میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کا پیچھا کررہی ہے۔
.......
/169