26 مارچ 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے عرب لیگ میں شام کی سیٹ دہشت گردوں کے رہنما کو دیئے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ میں اگر کوئی قدرت اور ہمت ہوتی تو اسے مسئلہ فلسطین کے بارے میں کوئی اقدام کرنا چاہیے تھا عرب لیگ کا شام کے بارے میں غیر قانونی اور خطرناک اقدام دیگر رکن ممالک کے لئے بھی مورد استفادہ قرار پاسکتا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائـ وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے عرب لیگ میں شام کی سیٹ دہشت گردوں کے رہنما کو دیئے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ میں اگر کوئی قدرت اور ہمت ہوتی تو اسے مسئلہ  فلسطین کے بارے میں کوئی اقدام کرنا چاہیے تھا عرب لیگ کا شام کے بارے میں غیر قانونی اور خطرناک  اقدام دیگر رکن ممالک کے لئے بھی مورد استفادہ قرار پاسکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کو امریکی منصوبوں پر عمل کرنے کے بجائے فلسطین کے مظلوم عربوں کے لئے کوئی سنجیدہ اقدام کرنا چاہیے۔......./169