ابنا: اطلاعات کے مطابق حامد کرزئی نے کہا ہے کہ اگر طالبان واقعی غیرملکی فوجیوں کی واپسی چاہتے ہیں تو انہیں عوام کا قتل عام بند کردینا چاہیئے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے حامد کرزئی نے امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ طالبان کے ساتھ مل کر افغانستان کو کمزور رکھنا چاہتا ہے۔ گزشتہ مہینے افغانستان اور امریکہ کے درمیان اس وقت کشیدگي پیدا ہوگئي تھی جب افغان صدر حامد کرزئی نے کہا تھا کہ امریکہ طالبان کے ساتھ سازباز کرکے افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگي کا جواز پیش کرنا چاہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242