25 مارچ 2013 - 19:30

امريکي پوليس کے ہاتھوں ايک سياہ فام نوجوان کي ہلاکت کے خلاف نيويارک کے علاقے بروکلين ميں ايک بار پھر مظاہرے کي خبريں موصول ہوئي ہيں-

ابنا: مظاہرين بروکيلين سٹي کے علاقے فلٹ بش ميں اس مقام پر جمع ہوئے جہاں پوليس نے گزشتہ دنوں ايک سياہ فام نوجوان کو گولياں مار کر قتل کرديا تھا-امريکي پوليس نے روائتي تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والوں کے خلاف تشدد سے کام ليتے ہوئے متعدد افراد کو زخمي کرديا-امريکہ کے اکثر اہم ذرائع ابلاغ نے اس احتجاج کي کوريج سے گريز کيا ليکن عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ پوليس نے متعدد مظاہرين کو گرفتار بھي کرليا جن ميں زيادہ تر نوجوان ہيں-عيني شاہدين کے مطابق عوامي ردعمل کے خوف سے سيکورٹي کےانتظامات کافي سخت رہے اور بعض شاہراہوں پر پوليس کي تعداد مظاہرين سے تين گنا زيادہ تھي-مظاہرين کا کہنا تھا کہ وہ پرامن احتجاج کر رہے ہيں تاہم چاہتے ہيں سياہ فام نوجوان کے قتل ميں ملوث پوليس اہلکاروں کو گرفتار کيا جائے اور انہيں قرار واقعي سزا دي جائے-مظاہرين ان تمام لوگوں کي بھي رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے جنہيں دوہفتے کے دوران سياہ فام نوجوان کي ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران گرفتار کيا گيا ہے-واضح رہے کہ فلٹ بش نامي علاقے کے ايک سياہ فام نوجوان کو دوہفتے قبل سادہ لباس ميں ملبوس ايک پوليس اہلکار نے گولياں مار کے قتل کرديا تھا-امريکي پوليس کے ہاتھوں قتل کي اس تازہ واردات کے بعد سے اس علاقے ميں عوامي مظاہرے ہوتے رہے ہيں اور لوگ سياہ فاموں اور ديگر نسلي اکائيوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ امريکي پوليس کے متعصبانہ رويئے پر احتجاج کرتے چلے آرہے ہيں-......./169