25 مارچ 2013 - 19:30

سرکاری ذرائع کے مطابق علی الصبح سات بجے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیا گیا ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ابنا: باجوڑ ایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کے روز علی الصبح سات بجے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیا گیا ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کے فورا بعد علاقے کے لوگ اور سیکیوٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پر پہنچ گئے۔ انہوں نے علاقے کا فورا محاصرہ کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مقامی امن کمیٹی کے رضاکاروں کے تعاون سے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے جس کے دوران کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈمہ ڈولا میں ہونے والے بم دھماکے کی ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے پیر کے روز ہونے والے دھماکہ کے بعد ایجنسی بھر میں حفاظتی انتظامات سخت کردی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242