25 مارچ 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سے شام میں مسلح باغیوں اور دھشتگردوں کی جانب سے شامی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے دوبارہ استعمال کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام اپنے خط میں شام میں مسلح باغیوں کی جانب سے شامی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مزمت کرتے ہوئےکہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئیے کہ وہ اس جارحیت اور جرم کی تحقیقات اوراس قسم کے سانحہ کے دوبارہ رونما نہ ہونے کیلئے ایک تحقیقاتی وفد شام روانہ کرے۔ایران کے وزیر خارجہ نے بان کی مون کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایران کیمیائی ہتھیاروں کا شکار ہونےوالے ملک کےعنوان سے تمام ممالک اور عالمی اداروں سے یہ درخواست کرتا ہے کہ وہ اس قسم کے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے ممنوع ہونے اور دھشتگرد گروہوں کیلئے اس قسم کے ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے کیلئے فوری طور پر اقدام کریں۔گزشتہ ہفتے شام کے شہر حلب کے خان العسل علاقے پر باغی اور دھشتگرد گروہوں کے کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں25 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242