ابنا: ايک روايت کے مطابق تيرہ جمادي الاول شہزادي کونين حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا کا يوم شہادت ہے - اس موقع پر دختر رسول کي شہادت کا سوگ مذہبي عقيدت و جذبے کے ساتھ منايا جارہا ہے اور ملک کي مساجد اور امامبارگاہوں ميں مجالس عزا کا سلسلہ جاري ہے - جن ميں مقررين حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا کي زندگي کے مختلف گوشوں پر روشني ڈال رہے ہيں- مقدس شہر قم ميں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليھا کے روضہ اقدس ميں ہزاروں کي تعداد ميں زائرين جمع ہيں جن ميں پاکستان اور ہندوستان اور ديگر ملکوں سے آنے والے زائرين کي بھي ايک بڑي تعداد موجود ہے- حرم حضرت معصومہ کے مختلف صحنوں ميں مجالس کا عزا کا انعقاد کيا جارہا ہے جبکہ ماتمي دستوں کي شکل ميں بھي لوگ بارگاہ معصومہ قم ميں نوحہ خواني اور سينہ زني کر رہے ہيں- مراجع کرام اور مجہتدين عظام کے گھروں ميں بھي عليحدہ عليحد مجالس عزا کا اہمتام کيا جارہا جن ميں عاشقان اہلبيت کي بڑي تعداد شريک ہے- مقدس شہر مشہد بھي دختر رسول حضرت فاطمہ سلام اللہ عليھا کي شہادت کے غم ميں سيا ہ پوش ہے اور بارگاہ رضوي سے نوحہ خواني سينہ زني کي آوازين بلند ہورہي ہيں-فرزند رسول حضرت امام رضا عليہ السلام کے روضہ اطہر اور اسکي اطراف کي شاہراہيں زائرين اور ماتمي دستوں سے اٹي پڑي ہيں اور لوگ جوق در جوق ماتم کرتے ہوئے بارگاہ رضوي ميں داخل ہورہے ہيں- حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا کي ياد ميں عزاداري کا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع ہوا ہے اور ايک ہفتے تک جاري رہے گا-......./169
24 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402899
دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا کے يوم شہادت پر آج پورا اسلامي جمہوريہ ايران سوگوار و عزادار ہے -