ابنا: کراچی میں امن و امان کیلئے سابق حکومت کی جانب سے 5سال میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ کراچی کو دوبارہ سے امن و امان کا شہر بنایا جائے گااور الیکشن کے انعقاد کیلئے ہر صورت پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد اعظم پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہکراچی جو کہ کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا اس کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے قول و فلسفے کو اپنا کر ہی ہم ارض پاک کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ آج کے دن (یوم پاکستان) پر جو قرار داد پیش کی گئی تھی اس پر عمل کر کے ہم پاکستان کو مستحکم کر سکتے ہیں اور اپنے اتحاد سے ان قوتوں کو شکست دے سکتے ہیں جو کہ بحیثیت قوم کے ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں قائد اعظم کے ویژن کے مطابق ملک کو ترقی دینی ہے اور ان قوتوں کو شکست دینی ہے جو ہمیں لڑوانا چاہتی ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا پاکستان کو ایک روشن خیال ملک بنانے کے لیے تمام لوگوں کو کوششیں کر نا ہوں گی، گورنر سندھ نے کہا کہ یوم پاکستان کی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے زریں اصولوں ایمان ،اتحاد اور یقین محکم پر عمل کرکے پاکستان کو مضبوط ریاست بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے پانچ سال مکمل ہوئے اس کا سہرا حکومت اور اپوزیشن دونوں کو جاتا ہے، جنہوں نے جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے تمام تر حالات کا سامنا کرتے ہوئے کام کیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں امید ہے کہ آئندہ انتخابات پرامن ماحول میں ہوں گے۔......./169
24 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402863
کراچی: نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ میرے پاس کوئی الہ دین کا چراغ نہیں کہ میں چراغ گھماؤں اور دو دن میں کراچی میں امن قائم ہوجائے۔