ابنا: برطانیہ میں یورپ کے بے روزگار تارکین وطن کی مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورچھ ماہ میں ملازمت حاصل نہ کرنے پر الاوٴنسز سے ختم کردیئے جائیں گے۔ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آج نئے مسودے کااعلان کریں گے، جس کے مطابق یورپ کے بے روزگار تارکین وطن کے پاس ملازمت کے حصول کیلئے چھ ماہ کا وقت ہے، جس کے بعد ان کی ہیلتھ کئیر، سماجی رہائش اور ہینڈ آوٹس تک رسائی ممکن نہ ہو گی ،وزیر اعظم نے نام نہاد صحت سیاحت پر کریک ڈاوٴن کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپ اس وقت شدید مالی اور معاشی بحران کا شکار ہے یورپ کے کئی ممالک میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔......./169
24 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402860
برطانیہ میں یورپ کے بے روزگار تارکین وطن کی مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورچھ ماہ میں ملازمت حاصل نہ کرنے پر الاوٴنسز سے ختم کردیئے جائیں گے۔