24 مارچ 2013 - 19:30

عراق کے شہر بابل میں مسلح افراد کے حملے میں 16 فوجی اور پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

ابنا: عراق کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق عراق کے وسطی شہر بابل میں مسلح حملہ آوروں نے 16 فوجی اور پولیس اہلکاروں کا قتل کردیا ۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے  بابل میں فوج اور پولیس کی مشترکہ چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چوکی پر تعینات 16 فوجی اور پولیس اہلکار مارے گئے۔ مسلح افراد، حملے کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ دارالحکومت بغداد اور عراق کے دیگر کئي علاقوں میں گزشتہ ہفتے ہونے والے بم دھماکوں میں سو سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق میں ہونے والے تشدد اور بدامنی کے واقعات میں امریکہ، صیہونی حکومت اور علاقے کے بعض عرب ممالک ملوّّث ہیں۔......./169