23 مارچ 2013 - 19:30

تیونس کے عوام کے مختلف طبقات نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت اور شامی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے شام میں جاری نام نہاد سلفی وہابی جہاد کو امریکی اور اسرائیلی جہاد کا حصہ قراردیا ہے مظاہرین نے شام کے ممتاز سنی عالم دین کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سعودی سلفی وہابیوں کے خلاف شدید نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا ۔

ابنا: تیونس کے تیونس کے عوام کے مختلف طبقات نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت اور شامی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے شام میں جاری نام نہاد سلفی وہابی جہاد کو امریکی اور اسرائیلی جہاد کا حصہ قراردیا ہے مظاہرین نے شام کے ممتاز سنی عالم دین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سلفی وہابیوں کے خلاف شدید نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے سعودی عرب کے حامی سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے  شامی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ مظاہرین نے سلفی وہابی دہشت گردوں کے فریب میں آنے والے جوانوں کو خبـردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اصلی جہاد شام میں نہیں بلکہ فلسطین میں ہے  مظاہرین نے سعودی عرب اور قطر پر الزام لگایا ہےکہ وہ امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے جہاد کے نام کو بدنام کررہے ہیں اور جہاد کا رخ مقبوضہ فلسطین کی طرف سے موڑ کر مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہے ہیں مظاہرین نے سعودی عرب کے وہابی ملاؤں کو امریکی اور اسرائیلی پٹھو قراردیا ہے۔
.......
/169